Cough, wheeze and breathlessness do not always mean asthma, and asthma is not managed by an inhaler alone. At IRC we confirm the diagnosis first, grade the disease with objective tests, and then fine-tune treatment by checking how you actually use your inhaler. This is the step-by-step approach that sets our clinic apart.
The problem: asthma treated by guesswork
In everyday practice, many patients with a cough or a "chest problem" are given an inhaler after a short consultation, sometimes without a single breathing test. Some do have asthma. Others have a post-infectious cough, allergic rhinitis with post-nasal drip, acid reflux, COPD, vocal cord problems or even a heart condition. Treating all of these as asthma means some patients take inhalers they do not need, and others with true asthma stay under-treated because their severity was never measured.
That is why we follow a structured pathway, in line with international asthma guidelines, that we explain below.
Step 1: Confirm asthma before treating it
We do not start long-term inhalers on symptoms alone. Asthma is a diagnosis of variable airflow limitation, and it can be shown with tests:
- Detailed history: pattern of cough and wheeze, night and early-morning symptoms, triggers (dust, pollen, smoke, cold air, exercise, infections), family history of allergy and asthma, occupation and home environment.
- Spirometry with bronchodilator reversibility: measures how fast and how much air you can blow out, and whether it improves after a reliever inhaler.
- FeNO (fractional exhaled nitric oxide): a quick, painless breath test that shows allergic (eosinophilic) inflammation in the airways.
- Peak flow monitoring when needed, to show day-to-day variation.
- Examination and other tests to rule out look-alikes such as COPD, reflux cough, bronchiectasis or heart disease.
"A correct diagnosis is the first treatment. An inhaler given for the wrong condition is not a safe default; it is a delay."
Step 2: Grade the disease with objective investigations
Once asthma is confirmed, "mild" and "severe" should not be guesses. We look at how severe the disease is, what type of inflammation is driving it, and what is making it worse:
We then combine these results with your symptoms, night-time waking, reliever use and past attacks to place you in a clear category (intermittent, mild, moderate or severe) and to check whether your asthma is currently controlled, partly controlled or uncontrolled. Where relevant, chest X-ray and other tests are added to look for complications or other causes.
Step 3: Check inhaler technique, dose and compliance
Most "failed" inhalers have not failed at all. Studies consistently show that a large number of patients use their device incorrectly, and a poorly used inhaler delivers only a fraction of the medicine to the lungs. At every visit we therefore check three things:
- Technique: we watch you use your device (pMDI, spacer, dry powder or other) and correct each step: shaking, breathing out, timing, breath-hold and mouth rinsing.
- Dose: we make sure the strength and frequency match your grade of asthma, and we step it up or down as your control changes, rather than continuing the same dose for years.
- Compliance: we ask honestly how often doses are missed and why: cost, fear of "steroid dependence", feeling better and stopping, or simple forgetfulness. Then we solve that problem.
Inhaled medicines act directly in the airways with far smaller doses than tablets or injections, so they are the safest, most effective way to control asthma when used correctly. The goal is to use them well, not to avoid them.
Step 4: A personalised management plan
- Controller and reliever plan matched to your severity and test results.
- Treating what surrounds asthma: allergic rhinitis, sinusitis, reflux, obesity, smoking exposure and poor sleep.
- Trigger control: practical steps for dust, pollen season, smoke and weather. See our detailed guide: Why Pollen Allergy Is So Severe in Islamabad and How to Prevent It.
- Written asthma action plan: what to do when symptoms worsen, and when to seek urgent care.
- Regular follow-up with repeat spirometry and FeNO to step treatment down when you are well controlled, or up if needed.
- Advanced options for severe asthma: when asthma remains uncontrolled despite correct inhaler use, we assess for allergic or eosinophilic patterns and discuss further options with the patient.
Why this approach makes a difference
- Right diagnosis: fewer people on unnecessary long-term treatment.
- Right grade: treatment is neither too weak nor too strong.
- Right technique: the medicine actually reaches the lungs.
- Right follow-up: control is measured, not assumed.
Two consultant pulmonologists reviewing the same patient's tests also means a second opinion is built into the process.
Who should visit IRC?
- Cough or wheeze lasting more than 2–3 weeks, or returning each season
- Night-time or early-morning breathlessness
- Already using inhalers but still having symptoms or attacks
- Repeated courses of steroids, nebulisation or emergency visits
- Uncertainty about whether you really have asthma
Do I need tests before starting an inhaler?
Yes, when possible. Spirometry and FeNO confirm asthma and guide the dose, so treatment is based on evidence rather than guesswork. In an acute attack, treatment comes first.
Why are eosinophils, IgE and X-ray PNS checked?
They show the type of inflammation, allergic tendency and any sinus disease that could be keeping asthma uncontrolled. Together they help grade severity and plan treatment.
Are inhalers addictive or harmful?
No. Inhalers deliver small doses directly to the lungs and are the recommended long-term treatment. Problems mostly arise from wrong technique or irregular use.
Can asthma be cured?
Asthma is a long-term condition, but with correct diagnosis, proper technique and regular review most patients live normal, active lives.
اردو ترجمہ
اسلام آباد ریسپائریٹری کلینک دمے کے علاج کے لیے نمایاں انتخاب کیوں ہے؟
ڈاکٹر محمد اسرار اور ڈاکٹر جہانگیر خان · کنسلٹنٹ پلمونولوجسٹس، IRC اسلام آباد
کھانسی، سانس میں سیٹی اور سانس پھولنا ہمیشہ دمہ نہیں ہوتا، اور دمے کا علاج صرف ان ہیلر دینے کا نام نہیں۔ IRC میں ہم پہلے تشخیص کی تصدیق کرتے ہیں، پھر ٹیسٹوں سے بیماری کا درجہ طے کرتے ہیں، اور آخر میں دیکھتے ہیں کہ آپ ان ہیلر واقعی کیسے استعمال کرتے ہیں۔
مسئلہ: اندازے سے دمے کا علاج
عام طور پر کھانسی یا سینے کی شکایت پر مختصر معائنے کے بعد، بعض اوقات بغیر کسی سانس کے ٹیسٹ کے، ان ہیلر دے دیا جاتا ہے۔ کچھ مریضوں کو واقعی دمہ ہوتا ہے، مگر دوسروں کو انفیکشن کے بعد کی کھانسی، الرجک رائنائٹس، ایسڈ ریفلکس، سی او پی ڈی، آواز کی نالی کا مسئلہ یا دل کی بیماری ہو سکتی ہے۔ سب کو دمہ سمجھ کر علاج کرنے سے کچھ مریض غیر ضروری ان ہیلر لیتے رہتے ہیں اور کچھ اصل دمے کے مریض کم علاج پر رہتے ہیں کیونکہ ان کی بیماری کا درجہ کبھی ناپا ہی نہیں گیا۔ اسی لیے ہم عالمی رہنما اصولوں کے مطابق ایک منظم طریقہ اپناتے ہیں۔
مرحلہ ۱: علاج سے پہلے دمے کی تصدیق
ہم صرف علامات کی بنیاد پر طویل مدتی ان ہیلر شروع نہیں کرتے۔ دمہ سانس کی نالیوں میں بدلتی ہوئی رکاوٹ کی بیماری ہے جسے ٹیسٹ سے ثابت کیا جا سکتا ہے:
- تفصیلی ہسٹری: کھانسی اور سیٹی کا انداز، رات اور صبح سویرے کی علامات، محرکات (گرد، پولن، دھواں، ٹھنڈی ہوا، ورزش، انفیکشن)، خاندان میں الرجی اور دمہ، پیشہ اور گھر کا ماحول۔
- سپائرومیٹری بمع بروانکوڈائلیٹر ریورسیبلٹی: یہ ناپتی ہے کہ آپ کتنی اور کتنی تیزی سے ہوا نکال سکتے ہیں اور ریلیور کے بعد بہتری آتی ہے یا نہیں۔
- FeNO ٹیسٹ: ایک تیز اور بے درد سانس کا ٹیسٹ جو سانس کی نالیوں میں الرجک سوزش دکھاتا ہے۔
- پیک فلو مانیٹرنگ ضرورت پڑنے پر، روزانہ کے اتار چڑھاؤ کے لیے۔
- معائنہ اور دیگر ٹیسٹ تاکہ سی او پی ڈی، ریفلکس کھانسی، برونکائیکٹیسس یا دل کی بیماری جیسی ملتی جلتی بیماریاں الگ کی جا سکیں۔
"درست تشخیص پہلا علاج ہے۔ غلط بیماری کے لیے دیا گیا ان ہیلر محفوظ راستہ نہیں، بلکہ تاخیر ہے۔"
مرحلہ ۲: ٹیسٹوں سے بیماری کا درجہ طے کرنا
دمے کی تصدیق کے بعد "ہلکا" یا "شدید" اندازے سے طے نہیں ہونا چاہیے۔ ہم دیکھتے ہیں کہ بیماری کتنی شدید ہے، کس قسم کی سوزش اسے چلا رہی ہے اور کیا چیزیں اسے بگاڑ رہی ہیں:
- FeNO: الرجک سوزش کی سطح، ان ہیلر سٹیرائیڈ کے ردعمل کا اندازہ اور علاج کے اثر کی جانچ۔
- خون میں ایوزنوفلز: ایوزنوفلک (ٹائپ ۲) دمے کی نشاندہی، جو علاج بڑھانے اور جدید علاج کے لیے مریض کے انتخاب میں مدد دیتی ہے۔
- سیرم IgE: الرجی کے رجحان کو ظاہر کرتا ہے اور الرجی کی جانچ میں مدد دیتا ہے۔
- ایکسرے PNS (ناک کے سائنس): سائنس کی بیماری کا پتا دیتا ہے۔ دائمی سائنوسائٹس اور رائنائٹس دمے کے عام ساتھی ہیں، اور ان کا علاج نہ ہو تو دمہ قابو میں نہیں آتا۔
- سپائرومیٹری: ہوا کی رکاوٹ ناپتی ہے اور وقت کے ساتھ بہتری جانچنے کے لیے دہرائی جاتی ہے۔
پھر ہم ان نتائج کو آپ کی علامات، رات کو جاگنے، ریلیور کے استعمال اور پچھلے اٹیکس کے ساتھ ملا کر بیماری کو ایک واضح درجے (وقفے وقفے سے، ہلکا، درمیانہ یا شدید) میں رکھتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ دمہ قابو میں، جزوی قابو میں یا بے قابو ہے۔ ضرورت ہو تو چیسٹ ایکسرے اور دیگر ٹیسٹ بھی کیے جاتے ہیں۔
مرحلہ ۳: ان ہیلر کی تکنیک، خوراک اور باقاعدگی کی جانچ
زیادہ تر "ناکام" ان ہیلر دراصل ناکام نہیں ہوتے۔ تحقیق بتاتی ہے کہ بہت سے مریض ڈیوائس غلط استعمال کرتے ہیں، اور غلط استعمال سے دوا کا بہت کم حصہ پھیپھڑوں تک پہنچتا ہے۔ اس لیے ہر ملاقات پر ہم تین چیزیں دیکھتے ہیں:
- تکنیک: ہم آپ کو ڈیوائس (پی ایم ڈی آئی، سپیسر، ڈرائی پاؤڈر وغیرہ) استعمال کرتے دیکھتے ہیں اور ہر مرحلہ درست کراتے ہیں: ہلانا، سانس باہر نکالنا، وقت، سانس روکنا اور کلی کرنا۔
- خوراک: ہم یقینی بناتے ہیں کہ طاقت اور تعداد آپ کے درجے کے مطابق ہو، اور کنٹرول کے مطابق بڑھائی یا کم کی جائے، برسوں ایک ہی خوراک پر نہ رکھی جائے۔
- باقاعدگی: ہم ایمانداری سے پوچھتے ہیں کہ خوراکیں کتنی چھوٹتی ہیں اور کیوں: خرچ، سٹیرائیڈ کی عادت کا ڈر، بہتر ہو کر چھوڑ دینا یا بھول جانا، اور پھر اس کا حل نکالتے ہیں۔
ان ہیلر دوا کو براہ راست سانس کی نالیوں میں چھوٹی مقدار میں پہنچاتے ہیں، اس لیے درست استعمال پر یہ دمے کے قابو کا سب سے محفوظ اور مؤثر طریقہ ہیں۔ مقصد انہیں درست استعمال کرنا ہے، ان سے بچنا نہیں۔
مرحلہ ۴: ذاتی نوعیت کا علاجی منصوبہ
- کنٹرولر اور ریلیور پلان جو آپ کے درجے اور ٹیسٹ کے مطابق ہو۔
- دمے کے ساتھی مسائل کا علاج: الرجک رائنائٹس، سائنوسائٹس، ریفلکس، موٹاپا، دھوئیں کا اثر اور خراب نیند۔
- محرکات پر قابو: گرد، پولن کے موسم، دھوئیں اور موسم کے لیے عملی اقدامات۔ تفصیل کے لیے ہمارا مضمون پڑھیں: اسلام آباد میں پولن الرجی اتنی شدید کیوں ہے اور اس سے بچاؤ کیسے کریں؟
- تحریری ایکشن پلان: علامات بگڑنے پر کیا کرنا ہے اور کب فوری علاج لینا ہے۔
- باقاعدہ فالو اپ: سپائرومیٹری اور FeNO دہرا کر علاج کم یا زیادہ کرنا۔
- شدید دمے کے لیے جدید اختیارات: اگر درست ان ہیلر استعمال کے باوجود دمہ قابو میں نہ آئے تو ہم الرجک یا ایوزنوفلک نوعیت دیکھ کر مریض سے مزید اختیارات پر بات کرتے ہیں۔
یہ طریقہ فرق کیوں ڈالتا ہے؟
- درست تشخیص: غیر ضروری طویل علاج کم۔
- درست درجہ: علاج نہ کم، نہ زیادہ۔
- درست تکنیک: دوا واقعی پھیپھڑوں تک پہنچتی ہے۔
- درست فالو اپ: قابو ناپا جاتا ہے، فرض نہیں کیا جاتا۔
ایک ہی مریض کے ٹیسٹ دو کنسلٹنٹ پلمونولوجسٹس کے دیکھنے سے دوسری رائے بھی عمل کا حصہ بن جاتی ہے۔
IRC کن مریضوں کو آنا چاہیے؟
- ۲ سے ۳ ہفتے سے زیادہ کھانسی یا سیٹی، یا ہر موسم میں واپسی
- رات یا صبح سویرے سانس پھولنا
- ان ہیلر لینے کے باوجود علامات یا اٹیکس
- بار بار سٹیرائیڈ، نیبولائزیشن یا ایمرجنسی
- یہ یقین نہ ہونا کہ واقعی دمہ ہے یا نہیں
MI
ڈاکٹر محمد اسرار
کنسلٹنٹ پلمونولوجسٹ، اسلام آباد ریسپائریٹری کلینک (IRC)
JK
ڈاکٹر جہانگیر خان
کنسلٹنٹ پلمونولوجسٹ، اسلام آباد ریسپائریٹری کلینک (IRC)
اکثر پوچھے جانے والے سوالات
کیا ان ہیلر شروع کرنے سے پہلے ٹیسٹ ضروری ہیں؟
جہاں ممکن ہو، ہاں۔ سپائرومیٹری اور FeNO دمے کی تصدیق کرتے اور خوراک طے کرتے ہیں۔ شدید اٹیک میں پہلے علاج ہوتا ہے۔
ایوزنوفلز، IgE اور ایکسرے PNS کیوں کیے جاتے ہیں؟
یہ سوزش کی قسم، الرجی کا رجحان اور سائنس کی وہ بیماری بتاتے ہیں جو دمے کو بے قابو رکھ سکتی ہے۔ مل کر یہ درجہ اور علاج طے کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
کیا ان ہیلر کی عادت پڑ جاتی ہے یا یہ نقصان دہ ہیں؟
نہیں۔ ان ہیلر چھوٹی مقدار براہ راست پھیپھڑوں تک پہنچاتے ہیں اور طویل مدتی علاج کے طور پر تجویز کیے جاتے ہیں۔ مسائل زیادہ تر غلط تکنیک یا بے قاعدگی سے ہوتے ہیں۔
کیا دمہ ختم ہو سکتا ہے؟
دمہ ایک طویل مدتی بیماری ہے، مگر درست تشخیص، صحیح تکنیک اور باقاعدہ معائنے سے زیادہ تر مریض عام اور فعال زندگی گزارتے ہیں۔